روایات کا پھندا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - تحقیقِ حق سے دور، سنی سنائی باتیں، رسم و رواج کا حال۔ دنیا ہے روایات کے پھندوں میں گرفتار کیا مدرسہ کیا مدرسہ والوں کی تگ ودو ( ١٩٣٦ء، ضرب کلیم، ٨٤ )
اشتقاق
عربی اسم 'روایت' کی جمع 'روایات' کے ساتھ 'کا' حرفِ اضافت لگا کر اور اسکے آگے سنسکرت سے ماخوذ اسم 'پھندا' ملا کر اضافی بنایا گیا ہے۔ (اردو قاعدے سے) سب سے پہلے ١٩٣٦ء میں "ضربِ کلیم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر